Historical Place SST And HST Subject Specialist

Historical Place SST And HST Subject Specialist 

دنیا میں یوں تو قدیم دور سے ہی مجسمے بنائے جاتے رہے ہیں، مجسمے نہ صرف ہمیں اس بات کی یاد دِلاتے ہیں کہ دنیا کیا تھی، کیا ہے اور کیا ہو سکتی ہے بلکہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس مضمون کے ذریعے، ہم دنیا کے 10 بلند ترین مجسموں کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو اپنے ملک کی پہچان ہیں ۔


١۔ اسٹیچو آف یونٹی :

مغربی بھارت کی ریاست گجرات میں قائم اسٹیچو آف یونٹی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ ہے۔ تقریباً 182 میٹر اونچا یہ مجسمہ 2018ء میں مکمل ہوا۔


٢۔ اسپرنگ ٹیمپل بدھا :

چین کے شہر ہینان کے قصبے لوشان میں واقع اسپرنگ ٹیمپل بدھا کا مجسمہ 1997ء سے 2008ء تک کے عرصے میں مکمل طور پر تیار ہوا۔ اس مجسمے کی مجموعی بلندی 128 میٹر ہے۔ اگر 20 میٹر بلند کنول کا پھول، عمارتی ستون اور تراشی ہوئی پہاڑی کی اونچائی بھی شامل کر لی جائے جس کے درمیان میں بدھا کا مجسمہ ایستادہ ہے تو مجموعی اونچائی 202 میٹر تک جا پہنچتی ہے جبکہ اس کا کنول کا پھول 25 میٹر بلند ہے، یہ دنیا کا دوسرا بلند ترین مجسمہ ہے۔


٣۔ لیکیون سیکیا 

میانمار کے ساگانگ ڈویژن میں نصب بدھا کا یہ مجسمہ 115 اعشاریہ 8 میٹر اونچائی کے ساتھ دنیا کے بلند ترین مجسموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔


۴۔ اسٹیچو آف بلیو (عقیدے کا مجسمہ)

عقیدے کا مجسمہ دنیا میں ہندو مت کے دیوتا شیو کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ یہ بھارت کے علاقے راجستھان میں واقع ہے اور اس کی نقاب کشائی 2020ء میں ہوئی تھی۔ دنیا کے بلند ترین مجسموں میں چوتھے نمبر پر موجود اس مجسمے کی بلندی 106 میٹر ہے۔


۵۔ اوشیکو بدھا 

جاپان کے صوبہ ایباراکی میں واقع اوشیکو بدھاکا مجسمہ 1993ء سے 2008ء تک دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ رہا۔ اس کی اونچائی 100 میٹر ہے اور یہ مجسمہ 1993ء میں بنایا گیا تھا۔


٦۔ سینڈائی ڈائیکانون 

جاپان کے علاقے میاگی میں ایستادہ سینڈائی ڈائیکانون کا مجسمہ بھی 100 میٹر اونچائی کے ساتھ ایک طویل القامت مجسمے کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ یہ دنیا کے بلند ترین مجسموں میں سے ایک ہے اور جاپان میں دیوی کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ 2022ء تک یہ 100 میٹر (330 فٹ) پر دنیا کا چھٹا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔1991ء میں اس کی تکمیل کے وقت یہ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ تھا ۔


۷۔ گوئی شانگوان 

گیارہ سروں والا سنہری کانسی کا یہ مجسمہ گوئی شانگوان چین کے شہرہ ینان میں واقع ہے اور اس کی نقاب کشائی 2009ء میں ہوئی۔ اس مجسمے کی اونچائی 99 میٹر ہے۔


٨۔ مہاتما بدھ کا مجسمہ 

سونے سے رنگا ہوا مہاتما بدھ کا کنکریٹ کا مجسمہ آنگ تھونگ تھائی لینڈ میں واقع ہے۔ اس کی نقاب کشائی 2008ء میں ہوئی۔اس کی اونچائی 92 میٹر ہے۔


٩۔ کیتا نو میاکو پارک کا دائی کینن 

کیتا نو میاکو پارک کا دائی کینن جسے ہوکائیڈو کینن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جاپان کا تیسرا سب سے اونچا مجسمہ ہے ۔ بدھا کے اس بلند و بالا مجسمے کی جب 1989ء میں 88 میٹر پر نقاب کشائی کی گئی تو یہ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ تھا، جس کا عالمی ریکارڈ 1991ء تک قائم رہا۔


١٠۔ دی مدر لینڈ کالز 

روس کے اس عظیم الشان مجسمے دی مدر لینڈ کالز کو سوشلسٹ حقیقت پسندی کے سوویت انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس مجسمے کو 1967ء میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ قرار دیا گیا۔ 85 میٹر اونچائی کے ساتھ یہ یورپ کا اور (پیڈسٹلز کو چھوڑ کر) دنیا بھر میں کسی عورت کا سب سے اونچا مجسمہ ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top